Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صوبے کی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے مائننگ کمپنی بنا لی ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی۔ علی امین گنڈاپور نے مقامی صنعتکاروں کو شعبہ کان کنی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔ اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات آن لائن فراہمی کے لیے قانون لا رہے ہیں۔ اور صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ٹرانسمیشن لائن بچھا رہے ہیں۔ چند سال میں زیر تعمیر بجلی گھروں سے تقریباً 800 میگا واٹ  بجلی پیدا ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صنعت و تجارت کو ترقی دے کر ہی بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اور تجارتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے نئی لیز پالیسی لا رہے ہیں۔

Related posts

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار، عالمی بینک رپورٹ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

Mobeera Fatima

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

Mobeera Fatima

Leave a Comment