Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ،رمضان کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے ، عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمینیں فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکا گیا ، تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں، رمضان کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے۔

Related posts

عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بھی پیشگوئی کر دی

Mobeera Fatima

اسلام آباد ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند

Mobeera Fatima

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment