Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فائر وال کیا چیز ہے ، کیا حکومت کو بھی نہیں پتہ ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ، پشاور ہائیکورٹ

ملک میں انٹرنیٹ کی کم سپیڈ کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد اعجاز خان پر 2 رکنی بینچ نے انٹرنیٹ سست ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نعمان محب کاکا خیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سست ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ فائر وال کیا چیز ہے؟ وکیل نے بتایا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کسی بھی چیز کو روکا اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ فائر وال انسٹال کرنے کے بعد جب یہ چاہیں گے تو آڈیو اور وڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوں گی۔ صرف میسجز ہی ارسال ہوں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انٹرنیٹ میں تو کئی دنوں سے مسئلہ ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ پورے پاکستان میں مسئلہ ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
عدالت نے پوچھا کیا حکومت کو بھی پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ حکومت تو کہہ رہی ہے کہ یہ وی پی این کے استعمال سے سست ہوا ہے ، وکیل نے بتایا کہ حکومت نے لوگوں کو وی پی این استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے۔ وی پی این استعمال کرنا خطرہ ہے، لیکن اس کے سوا کوئی آپشن  نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 

Related posts

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا ، سوشانت سنگھ کا اعتراف

Mobeera Fatima

تین سبزیوں کی قیمتوں میں کمی،6 کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

Mobeera Fatima

Leave a Comment