Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا، 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 77ہزار 989پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی رہی۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 740 پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ کم ہوکر 280 روپے 49 پیسے کا ہو گیا تھا۔

Related posts

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

Mobeera Fatima

پیسہ تھا، پچھلی حکومتوں نے کیوں اسکالرشپس نہیں دیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment