آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 مخصوص نشستوں پر پولنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ن نے 5 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 سیٹیں جیت لی ہیں۔
اسمبلی میں کل 8 مخصوص نسشتیں ہیں، اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، یوں ن لیگ کے حصے میں آئی نشستوں کی کل تعداد 6 ہو گئی ہے۔
مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا، سیکرٹری الیکشن کمیشن پولنگ کے پریزائیڈنگ افسر تھے۔
