Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

دروازے کھولنے میں ممکنہ دشواری؛ چین میں 43 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

چین میں ٹیسلا سمیت 9 بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے ہنگامی صورتحال میں دروازے کھولنے میں ممکنہ دشواری کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 43 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے چین نے رواں سال الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی نگرانی مزید سخت کردی ہے اور گاڑیوں کی حفاظت سے متعلق نئے ضوابط بھی متعارف کرائے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق یہ ملک کی تاریخ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی واپسی یعنی ’ریکال‘ ہے، جس میں مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں شامل ہیں۔ گاڑیوں میں خرابی دور کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، وارننگ لیبلز اور دروازوں کے ہینڈلز کے اطراف بہتر نشانات لگانے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

Related posts

پاک سوزوکی کمپنی کا نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

admin

واٹس ایپ پر سیکیورٹی اور پرائیویسی بڑھانے کے لئے 8 اہم فیچرز

Mobeera Fatima

چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون متعارف کرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment