Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین، آئی پی پیز کا کوئی ایشو نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے سیاست برائے سیاست کر رہے ہیں، بجلی سستی کرنا اتحادی حکومت اور نواز شریف کا ایجنڈا ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاست برائے سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام کی مشکلات کا پورا ادراک ہے۔ بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے ہماری کوشش جاری ہے، نواز شریف کے دور میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ تاریخ کی تیز ترین اسپیڈ پر منصوبے لگائے گئے، ایل این جی کے پلانٹس اور سب سے سستے ترین بجلی کے پلانٹس لگے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوام کی آواز کے ساتھ آواز ملا رہی ہے، انڈسٹریز کے لیے ساڑھے 8 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کی گئی۔ بجلی کی قیمت کم کیے بغیر ایکسپورٹس بڑھ سکتی ہے نہ زراعت ترقی کرسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے اپنے آئی پی پیز ہیں ان کا کوئی ایشو نہیں۔ تنخواہ داروں کا احساس ہے اسی لیے 200 یونٹ تک کے صارفین کو تحفظ دیا ہے، ہم کسی سیاسی دباؤ میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا، فلسطین میں بدترین تباہی ہورہی ہے۔ آج بعد نمازِ جمعہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ اد اکی جائے گی۔ میں خود بھی وزیراعظم ہاؤس میں غائبانہ نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔

Related posts

اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا، خواجہ آصف کا علی امین کو چیلنج

Mobeera Fatima

صحافیوں کو بھی اپنا “کوڈ آف کنڈکٹ” بنانا ہو گا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی کے مزید 153 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment