Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی کے مزید 153 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید 177 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی کے  153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد، تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں۔

اس کے علاوہ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور اور 5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

Related posts

تحریک انصاف احتجاج ، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment