Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں ، صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کہ آج کس جگہ پیشی ہے، مجھ پر چارپائی چوری کا مقدمہ درج ہے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں تلخیاں زیادہ ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا ن لیگ فائدہ اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی سے علیحدگی پسندوں اور یوٹیوبرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں بندوقیں لیکر پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے ،مذاکرات سےسیاسی درجہ حرارت نیچے آتا ہے تو اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سیاسی اہمیت کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوششں ہو رہی ہے جو ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دیدی

admin

مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

کراچی میں کل تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment