Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

پی آئی اے نے خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت مختلف ائیرپورٹ سے 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پرواز15 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے سے زائدکی تاخیر ہوئی۔

قومی ائیر لائن کی کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لئے آٹھ پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دبئی کے لئے غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کیلئے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

قومی ائیر لائن کی شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظبی کے لئے پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں، پی آ ئی اے کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13 گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پرواز بھی تاخیرکا شکار ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا

Mobeera Fatima

پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment