Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے، برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فریقین جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی2025، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں

Mobeera Fatima

مریم نواز کی طبیعت ناساز ، لندن روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط

Mobeera Fatima

Leave a Comment