Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق میں وفاقی آئینی عدالت کا نام شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ضابطہ وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز پر لاگو ہوگا۔

ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت ججز کے سماجی اور ثقافتی تقریبات میں شرکت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، شق 12 میں ترمیم کے بعد ججز متعلقہ چیف جسٹس کی پیشگی اجازت سے سیاسی اور سفارتی تقریبات میں بھی شرکت کر سکیں گے تاہم ایسی تقریبات میں شرکت کے لیے چیف جسٹس سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف شکایات یا رپورٹس کی اطلاع کے دائرہ کار کو بھی وسیع کر دیا گیا ہے، کسی جج سے متعلق رپورٹ موصول ہونے پر متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دو دن کے اندر تین ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے۔

Related posts

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

admin

پاک لبنان دفاعی تعاون میں مزید وسعت پر اتفاق، لبنانی آرمی کے کمانڈر ان چیف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment