Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم منظوریوں کی بارش، خیبرپختونخوا کیلئے مزید 50 ہزار میٹرک ٹن گندم منظور

اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس سمیت متعدد اہم مالی اور انتظامی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے خیبرپختونخوا حکومت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسکو کی جانب سے اضافی 50 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی من کے نرخ پر فراہم کی جائے گی، جس سے صوبے میں گندم کی دستیابی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کی مختلف تشہیری اور آگاہی مہمات کیلئے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اس فنڈ سے حکومتی پالیسیوں اور عوامی آگاہی پروگراموں کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی خلائی ادارے سپارکو کے خلائی منصوبوں اور فلکیاتی رسد گاہوں کیلئے 86 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں پاکستان کے مینڈ اسپیس مشن کیلئے بھی فنڈز کی منظوری دی گئی، جسے ملکی خلائی پروگرام کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پمز نرسری میں آگ لگنے کے بعد بجلی چلی گئی تھی، مصطفیٰ کمال

Mobeera Fatima

کیا حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی آئل کمپنیوں کے دباؤ پر نہیں کی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment