Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔

چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل حقدار قرار دیے جاتے ہیں، ادارہ کے مالی مسائل پنشن کی ادائیگی سے اسے بری الذمہ نہیں کرتے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل پنشنرز کو 90 دن میں پینشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے، پنشن پر نظر ثانی وفاقی حکومت کے مطابق کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ وی ایس ایس لینے والے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پنشن کا حق حاصل نہیں،ادائیگیوں کا عمل شفاف اور منصفانہ ہو تاکہ متاثرہ پنشنرز کے جائز مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔

Related posts

نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

Mobeera Fatima

حکمران اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئے نام فائنل کر لئے

Mobeera Fatima

چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment