Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لی گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 859 کو پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا۔

مسافروں کے مطابق پرواز لاہور سے جدہ جا رہی تھی، جس میں متحدہ عرب امارات کے قریب پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

طیارے نے صبح 7 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ، طیارے میں عمرہ زائرین سمیت تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کراچی ، پرواز پی کے 859 لاہور سے 13 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، طیارے کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔

Related posts

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، اسحق ڈار

Mobeera Fatima

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی

Mobeera Fatima

اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment