Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے اسٹیج پر پہنچیں، مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔

کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کا شو 2 نومبر کو ٹورنٹو میں منعقد ہوا، جسے ایک شاندار لائیو کانسرٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم تقریباً تین گھنٹے تاخیر کے بعد آغاز ہونے والے اس شو میں مادھوری کی پرفارمنس محدود وقت تک جاری رہی، جس پر حاضرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق شو کا اعلان شام 7:30  بجے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن مادھوری تقریباً 10  بجے اسٹیج پر آئیں، تاخیر کے دوران ناظرین کو طویل انتظار، ناقص انتظامات اور غیر واضح معلومات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر شرکاء نے لکھا کہ ہم نے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع کی تھی، مگر شو میں زیادہ تر گفتگو تھی اور ڈانس نہ ہونے کے برابر تھا۔

Related posts

سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران

Mobeera Fatima

سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا

Mobeera Fatima

پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment