Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لی گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 859 کو پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا۔

مسافروں کے مطابق پرواز لاہور سے جدہ جا رہی تھی، جس میں متحدہ عرب امارات کے قریب پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

طیارے نے صبح 7 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ، طیارے میں عمرہ زائرین سمیت تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کراچی ، پرواز پی کے 859 لاہور سے 13 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، طیارے کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔

Related posts

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

ڈی آئی خان سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغواء ، 5 کو بازیاب کرا لیا گیا

Mobeera Fatima

گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز

admin

Leave a Comment