Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں آج خاطر خواہ کمی کی جائیگی؛ وزیر اعظم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کو قوم تک پہنچائیں گے اور آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ  تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے، آج جمعہ کا مبارک دن ہے اور آج پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائیگی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے دوران یہاں نہ پیٹرول پمپس پر لائینیں لگیں اور نہ کوئی بحران پیدا ہوا، نہیں تو سری لنکا میں سب کو معلوم ہے کیا ہوا۔

Related posts

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی

admin

برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment