Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کی صورت میں عام آدمی پر کیا اثرات پڑیں گے؟

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ ہونے سے اس کے براہِ راست اثرات عام شہری، ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مجموعی معیشت پر مرتب ہوں گے۔

اس نظام کے کچھ ممکنہ فوائد ہیں تاہم اس سے کئی چیلنجز بھی جنم لے سکتے ہیں۔اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں گی تو عام شہری کے لیے اپنے روزانہ اور ماہانہ اخراجات کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا، ملازمت پیشہ افراد، ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز، موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور چھوٹے کاروباری طبقے کو ہر روز بدلتی قیمتوں کے مطابق اپنا بجٹ تبدیل کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں زیادہ تر سامان کی ترسیل سڑکوں کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے ڈیزل کی قیمت میں روزانہ اتار چڑھاؤ سبزی، پھل، آٹا، دودھ، گوشت اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، تاجروں کے لیے لاگت کا درست اندازہ لگانا مشکل ہوگا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پٹرول پمپ مالکان کا مؤقف ہے کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے موجودہ اسٹاک، خریداری اور فروخت کے حسابات متاثر ہوں گے، اگر نئی قیمت پرانا اسٹاک مہنگا یا سستا کر دے تو انہیں مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے، جس کے لیے واضح طریقہ کار درکار ہوگا۔

Related posts

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور حیدر آباد میں مرغی کی قیمت بڑھ گئی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، نگران دور میں بھرتی 6 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment