Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانیاں ہیں ، جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کیخلاف استعمال کیا گیا، آرٹیکل 62 اور 63 کا شدید مخالف ہوں، اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے کردار کو بھرپور ذمہ داری سے نبھا سکوں، میری زندگی ان ہی اسمبلیوں اور قواعد کے مطابق گزری۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ ممبرز کو نوٹس بھی بھجوائے، اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلنا ہے، ایوان میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا بھی پورا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس ہاؤس میں آئے 2 دہائیاں ہوچکی ہیں، ایک بھی بجٹ تقریر آج تک نہیں سن سکا، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، وزیر خزانہ پر حملے تک بات چلی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس صوبے کے 12 کروڑ لوگوں کے حقوق نہیں ، پارلیمنٹ یا اسمبلیاں ڈیڈ ہاؤس نہیں ہوتے وہاں زندہ لوگ بیٹھتے ہیں، میری رولنگ کیخلاف بہت کچھ کہا گیا، بہت کچھ لکھا گیا، بجٹ تقاریر کے دوران اتنی ہنگامہ آرائی ہوتی رہی کہ تقریر نہیں سنی جا سکی۔

Related posts

کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ اور افسران سمیت 14 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment