Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسمبلی اجلاس، وزیراعظم اپوزیشن بینچز پر پہنچ گئے، اچکزئی اور گوہر سے ملاقات

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی اور مثبت سیاسی پیش رفت دیکھنے میں آئی جب وزیراعظم شہباز شریف خود دو بار اپوزیشن بینچز پر پہنچ گئے۔

پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان اور سابق اسپیکر اسد قیصر سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور وہاں کھڑے ہو کر ان کی بات سنی۔

اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے تمام تحفظات اور مطالبات براہِ راست وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے، جنہیں وزیراعظم نے انتہائی غور سے سنا۔

قومی اسمبلی کے اسی اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی متحرک نظر آئے اور وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن قیادت سے اس اہم ملاقات اور مشاورت کے بعد انہوں نے بھی اپوزیشن بینچز کا رخ کیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کی نشستوں پر جا کر ان کے ساتھ مشاورت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم

Mobeera Fatima

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

Mobeera Fatima

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment