مسلسل دو مرتبہ اضافے کے بعد یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکسان میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔