Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں ، تاریخ معاف نہیں کریگی ، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر ایک بار پھر مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔

جسٹس منصور نے چیف جسٹس کو نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا، خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔

جسٹس منصور نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی لکھا گیا ہے۔

Related posts

ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک ، اگلے ہفتے سنا جائیگا ، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment