Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم جیسا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا ‘ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم جیسا اتنا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا ۔

برطانو نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں  بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر ہمارے نمبر پورے تھے، اپوزیشن کے ان پٹ کے بغیر ہمارے نمبر پورے تھے۔ ہم اپنی مرضی کا آئین بنا سکتے تھے لیکن پیپلز پارٹی کا طریقہ کار رہا ہے، میثاقِ جمہوریت کا وعدہ پورا کرنا ہے تو میں زور زبردستی کا ووٹ نہیں چاہتا تھا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو اختیارات آئینی عدالت کو ملنے تھے وہ تو آئینی بینچ کو مل گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 

Related posts

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment