Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منیجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہو گی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی  تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا، پی سی بی نے  بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ  ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کا متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا

Mobeera Fatima

قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی، سوئی سدرن کمپنی

Mobeera Fatima

صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment