Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، سیاسی و عسکری قیادت شریک

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے، ہم نے یہاں بیٹھ کر اس ناسور کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنا ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ دہشتگردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، ہم نے ملک کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردی کو ہر صورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔

وزیرِ اعظم نے دہشتگردی کے خلاف ریاستی کارروائیوں کو قابل ستائش اور قابل فخر قرار دیا اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل

Mobeera Fatima

بھارت میں پرامن احتجاج کرنے پر مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

81 وفاقی انٹرپرائزز، ڈویژن کی نجکاری کا حتمی پلان وزیراعظم کو پیش

admin

Leave a Comment