Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پیرس اولمپکس ، میڈلز ٹیبل پر جاپان سب سے آگے

پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی میڈلز ٹیبل پر جاپان کی برتری برقرار رہی، تین نئے اولمپک ریکارڈ بھی بن گئے۔

پیرس اولمپکس کے چوتھے روز کا پہلا گولڈ شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا سونے کا تمغہ بھی تھا، ٹین میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیے کو 16، 14 کے اسکور سے ہرایا، اسی ایونٹ میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس اسکور کیے اس کے علاوہ چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چار دو سے ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ جیتا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جبکہ جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جوڈو کی ویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ میکسیکو اور کانسی کا تمغہ کوسوو نے جیتا۔

امریکا گیمز میں دو دن کے مقابلوں کے بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا، سونے کا یہ تمغہ امریکا نے ویمن آرٹسٹک جمناسٹک میں حاصل کیا۔

ویمن رگبی سیونز میں نیوزی لینڈ نے سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 12 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے ہرایا۔سوئمنگ کے ویمن سو میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کاتمغہ جیتا۔

Related posts

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

admin

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیلئے الگ اصول اپنایا گیا، جسٹس منیب اختر

Mobeera Fatima

Leave a Comment