Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام کے اعشاریے مثبت ہیں۔

اے ڈی بی پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہوگی، مہنگائی کی شرح سال 2023 تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی جو 2024 میں کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔

Related posts

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

اسپیس ایکس نے اس سال اپنا 52 واں راکٹ لانچ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment