پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔
محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔
محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ریکارڈ بھی بنایا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا گیا ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
نیوزی کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو پلیئنگ کنٹریکٹس دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔