Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کل تمام ممکنہ صورتحال کے پیش نظر چیزوں کا جائزہ لیا، پاکستان امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ کل امریکا کے کامرس سیکرٹری سے بات چیت ہوئی، ان سے امریکی ٹیرف پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ، انرجی اور ایس او ایز میں اصلاحات کریں گے، برآمدات بڑھانے کیلئے صنعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، ہم نے پنشن کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھا یا ہے،10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5فیصد ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اصلاحات میں صوبے لیڈ کر رہے ہیں، اگر کوئی صوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر رہا ہے تو ہمیں سیکھنا چاہیے، ہمیں سندھ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل سیکھنا چاہیے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

Mobeera Fatima

تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوں گے، حافظ حمداللہ

admin

ملک کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment