Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان سپر لیگ، لاہور، راولپنڈی، ملتان کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب

پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے آ رمی اور رینجرز کے دستے طلب کئے ہیں۔

فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کیلئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

تینوں اسٹیشنز پر اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں،پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہیں، سکیورٹی کیلئے دستوں کی خدمات 6 اپریل سے 19 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

Related posts

پشاور میں ٹماٹر کی 160 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment