Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب میں 1250 مراکز صحت کو جدید کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔

Related posts

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا، جے شنکر

Mobeera Fatima

جعفرایکسپریس ٹرین حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment