Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستانمعیشت

پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کرے ، عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ کے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی بینک نے پاکستان میں مالیاتی وفاقیت کو مضبوط بنانے سے متعلق نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی ) معاہدے پر نظرثانی کی سفارش کی ہے۔

این ایف سی کے تحت محاصل کی تقسیم میں کارکردگی کو بنیاد بنایا جانا چاہیے ، ورلڈ بینک

رپورٹ کے مطابق این ایف سی کے تحت محاصل کی تقسیم میں کارکردگی کو بنیاد بنایا جانا چاہیے، تاکہ  خدماتِ عامہ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے کو زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔

عالمی بینک نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد وفاق کے محاصل میں حصہ کم ہوا، تاہم اس کے اخراجات میں اسی تناسب سے کمی نہیں آ سکی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد متعدد وزارتیں صوبوں کو منتقل کی گئیں، تاہم ان کے متبادل وفاق میں بھی برقرار رہے، جس کے باعث وفاقی مالی خسارہ مسلسل بڑھتا رہا۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس، التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment