Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اجلاس ہوا،وفاقی سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر کے عوام کو مری ایکسپریس وے کی طرز پرسہولیات فراہم کی جائیں گی،مری مظفرآباد ایکسپریس وے کی تعمیر سے جدید اور محفوظ سفر کا آغاز ہوگا۔

این ایچ اے کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،نئے منصوبوں سے پہلے جاری شدہ پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے۔

ایم ایٹ موٹروے کی تکمیل کے لیے ہوشاب آواران روڈ کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے شاہراہوں کی بروقت تعمیر ناگزیر ہے۔

 

Related posts

بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین، آئی پی پیز کا کوئی ایشو نہیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

بجلی، پیٹرول مہنگا ہو تو وزیراعظم چور، بیرسٹر سیف نے مریم کو ماضی یاد دلا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment