Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے کا گانا نصاب میں شامل کرنے پر بی جے پی حکومت کی شامت آ گئی

نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹ (بی جے پی) نے قسم کھا رکھی ہے کہ ہزیمت اٹھانے اور بے عزتی کرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔

بے وقوفی اور ناہلی کی تازہ واردات میں بھارتی ریاست اڑیسہ میں بی جی پی حکومت نے آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ‘نمبوڑا نمبوڑا’ شامل کر دیا جس پر نہ صرف مودی سرکار کی جی بھر کر سبکی ہوئی بلکہ ایک نیا اور شدید نوعیت کا ثقافتی و تعلیمی تنازع بھی کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گانا آٹھویں جماعت کے آرٹ ایجوکیشن (فنکارانہ تعلیم) کے نصاب کی کتاب ‘کیرتی’ میں شامل کیا گیا تھا، جسے بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے مروجہ قوانین کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

تاہم تنازع اس وقت پیدا ہوا جب کتاب میں سال 1999ء کی بلاک بسٹر فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ کے اس مشہور گانے کے بول، فلمی ٹریک کے بجائے ‘راجستھانی لوک گیت’ (Folk Song) کے طور پر پیش کر دیے گئے۔

Related posts

بھارت کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار چل بسے

Mobeera Fatima

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی تصویر پر مداحوں کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment