Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی میں زمین کی خرید و فروخت ،انتقال پر انتظامی پابندی غیرقانونی قرار

شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی میں زمین کی خرید و فروخت ، انتقال پر انتظامی پابندی غیرقانونی قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محمد آصف نےشہری کی درخواست میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ بغیر نوٹیفکیشن محض خط کی بنیاد پر لگائی گئی انتظامی پابندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جائیدادوں کی رجسٹریشن اور انتقال کے معاملات قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق چلائیں۔

غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو روکنے کی آڑ میں بنیادی ملکیتی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے،سی ڈی اے کے خط کی بنیاد پر لگائی گئی عمومی پابندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  کے سب رجسٹرار اور ریونیو حکام کو جاری احکامات ماورائے قانون ہیں،انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے پرانے عدالتی حکم کے دائرہ کار کی خود ہی تشریح کر لی۔

سابقہ عدالتی حکم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات اور خرید و فروخت روکنے تک محدود تھا،ایگزیکٹو عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرنے کی پابند ہے۔

Related posts

مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا

admin

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

تنخواہوں ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ ، مزدور کی کم از کم تنخواہ 36 ہزار، خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش

admin

Leave a Comment