Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو ہاکی میں ملک کیلئے شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے باوقار تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے عماد شکیل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی لگن، محنت اور کھیل کے شوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے باعث فخر ہے، ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہاکی لیجنڈ عماد بٹ کو تمغہ امتیاز کیلئے منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کپتان عماد شکیل بٹ کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

Related posts

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، مزید 68 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

ابھیشیک بچن کا شعیب اختر کی لائیو شو کی بھول پر طنز

Mobeera Fatima

Leave a Comment