پاکستان: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔ اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہیں۔ اور یہ پالیسیاں خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کے الزام میں امریکہ نے چار پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان اداروں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔