پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 20مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان طبی ملازمین کی بھرتی، دفاعی شعبے، فنون لطیفہ ثقافت اور ورثے، سماجی تحفظ کے شعبے، آئی ٹی اورسائبرسکیورٹی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور فوڈ اتھارٹیز سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مالدیپ کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، مالدیپ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔
اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پرصدرمحمد معیزو کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مالدیپ کے صدر سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔تجارتی حجم میں اضافے کیلئے کوششوں کوتیزکریں گے۔
