Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر تھری لڑاکا طیارے کثیر الملکی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شریک ہوں گے، طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر اترے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دستے میں جے ایف 17 طیارے، پائلٹ اور زمینی عملہ شامل ہے، جے ایف 17 بلاک تھری طیاروں نے طویل اڑان کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،جنگی جہاز پاکستان سے روانہ ہوکر کہیں رکے بغیر سعودی ائیر بیس پر اترے،جنگی جہازوں پر فضا میں ہی ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے پائلٹ جدید ترین جنگی طیاروں سے مقابلے کی تربیت حاصل کریں گے، ان مشقوں میں پاکستان سمیت سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان،قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا بہترین موقع ہے، پاک فضائیہ کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے عزم کو اجاگر کرتی ہے، رائل سعودی ایئر فورس کے زیراہتمام مشق کے پانچویں دور کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Related posts

فتح جنگ کے قریب بس الٹ گئی ، 10 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

Mobeera Fatima

شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، شیر افضل مروت

admin

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment