Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاک سوزوکی کمپنی کا نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سے پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر رانا تنویر کا کہنا تھا آٹو سیکٹر کو3 دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی،آٹو سیکٹر کو اب ملک کے لیے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے۔

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،43کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔

کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں،حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی۔

وفد نے بتایا پاک سوزوکی بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا،پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین پریشان

Mobeera Fatima

گستاخانہ اور ممنوعہ مواد پھیلانے والی لاکھوں ویب سائٹس بلاک کر دی گئیں

Mobeera Fatima

چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

admin

Leave a Comment