Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز چوتھی مرتبہ آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔

منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ کولکتہ نے حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر با آسانی فائنل میں جگہ بنالی۔

اس طرح بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔ کولکتہ اس سے قبل 2012، 2014 اور 2021 میں آئی پی ایل فائنل کھیل چکی ہے جس میں دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز رواں سیزن گروپ اسٹیچ کے پوائنٹس تیبل میں بھی سرفہرست تھی۔ کولکتہ نے گروپ اسٹیج میں 14 میچز کھیلے جس میں سے 9 میں فتح اور 3 میں ناکامی ملی جبکہ 2 میچز کو کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل چنئی میں ہوگا جہاں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں جان کی بازی لگائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔

Related posts

پاکستانی ٹیم سے پھر ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، بھارتی کپتان کا انوکھا جواب

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

سینورن متھوسامی قذافی اسٹیڈیم میں 10 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment