Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنیکا حکم ، درج مقدمات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی چوک احتجاج پر شیر افضل مروت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کسی بھی  نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کئے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Related posts

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

Mobeera Fatima

میکسیکو، اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ ، 12 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment