Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیلف نے  پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے  پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کر دیا تھا جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ ڈی سیل ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور دیگر پی ٹی آئی قیادت پہنچے گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں آج 6 بجے قرآن خوانی کروائی جائے گی۔

 

Related posts

بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

admin

پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر فعال ہے، ترجمان

Mobeera Fatima

عمران خان ، شاہ محمود ، اسد قیصر اور شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بھی بری

Mobeera Fatima

Leave a Comment