Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل ، وزراء آج حلف لیں گے

خیبر پختونخوا میں 10 وزیروں اور 3 مشیروں کے ساتھ نئی کابینہ تشکیل پا گئی ، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند  ، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ میں ایک معاون کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سہ پہر تین بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Related posts

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

کراچی میں 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ بالکل مفت کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment