Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 58 ہزار کی حد بحال

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2015 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 748 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1732 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت معمولی کم ہوئی تھی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related posts

مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان ، اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment