Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جنسی ہراسانی کے الزامات ، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات لگنے کے بعد اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ‘پرنس’ کا  لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش گاہ رائل لاج خالی کرنے کا حکم دیدیا۔

بکنگھم پیلس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانے جائیں گے ، ان کے نام کیساتھ اب پرنس استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنےکے لیے کیا ہے۔

جنسی اسکینڈل: شاہ چارلس نے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی اور کئی ہفتوں سے شہزادہ اینڈریو کو ان کی جیفری ایپسٹین سے دوستی اور جنسی اسکینڈل کے باعث شاہی خاندان سے الگ کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا تھا۔

 

Related posts

خفیہ تنصیب سے ایٹمی مواد منتقل کرنے کیلئے شام کا اسرائیل اور امریکا سے معاہدہ طے، امریکی میڈیا

Mobeera Fatima

ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے

Mobeera Fatima

مہنگی ترین لیگ کروانے کی خبریں غلط ، آئی پی ایل طرز پر ٹورنامنٹ تشکیل دینگے ، سعودی عرب

Mobeera Fatima

Leave a Comment