Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لانگ مارچ مؤخر کئے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں ،لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 3 بار پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کر چکے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا، لانگ مارچ مؤخر کرنے کی بات کریں تو وزیراعظم سے رابطہ ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہو گا تاہم حکومتی رہنما خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ لانگ مارچ پرتشدد ہو سکتا ہے جبکہ وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پُرتشدد ہو گا، قانون کےدائرے میں احتجاج آئینی حق ہے، ریاست یا اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے علاوہ کسی بھی جگہ پر احتجاج کر کر سکتی ہے۔

Related posts

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستان بھر میں آج یومِ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر، پانی گھروں میں داخل

Mobeera Fatima

پمز نرسری میں آگ لگنے کے بعد بجلی چلی گئی تھی، مصطفیٰ کمال

Mobeera Fatima

Leave a Comment