Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستان بھر میں آج یومِ سوگ کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے طور پر آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں یومِ سوگ کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کھلے عام درندگی کررہا ہے۔ تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں 9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ فلسطین میں شہروں کے شہر اور محلوں کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج قومی اسمبلی میں خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

Related posts

سری لنکن سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا قتل

Mobeera Fatima

سونے سے پہلے اسمارٹ فون کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ

Mobeera Fatima

مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment