لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت میں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے مدثر عمر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ دونوں گھریلو خواتین ہیں اور عظمیٰ خان درج مقدمے میں بے قصور بھی قرار پا چکی ہیں، لہٰذا ڈی سی کی جانب سے جاری نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے عظمیٰ خان اور نوری نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرکے حکومت پنجاب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو تین روز قبل لاہور میں رات گئے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
